میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف پھرسندھ میں بڑی وکٹیں گرانے کوتیار

تحریک انصاف پھرسندھ میں بڑی وکٹیں گرانے کوتیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر پنجے گاڑھ نے کی تیاریاں شروع کر دیں دو بڑے نام فعال ہونے کے لیے تیار ہو گئے امیر بخش بھٹو اور لیاقت علی جتوئی کو وزیر اعظم کی جانب سے اہم ٹاسک مل گیا، آئندہ چند روز میں ذوالفقار مرزا اور ہالار خان پتافی سے بھی عمران خان کی ملاقات متوقع۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ کراچی پر عرصہ دراز سے پارٹی سے کنارہ کش امیر بخش بھٹو اور لیاقت جتوئی سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں انہیں آ ئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مکمل طور کردار ادا کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ سندھ کی سیاست میں مزید فعال ہونے اور صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق اہم ٹاسک بھی دیے گئے ہیں، دونوں رہنما جلد اہم پیش رفت وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آ ئی نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو سیاسی طورپر کمزور کرنے کے لیے مکمل طور پر مورچے سنبھال لیے ہیں جس کے تحت چند روز میں وزیر اعظم عمران خان بدین کی سیاست میں متحرک جی ڈی اے رہنما ذو الفقار مرزا سمیت پتافی خاندان کے اہم رکن ہالار خان پتافی سے ملاقاتیں کرینگے، بعد ازاں دونوں رہنماؤں کو سندھ میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گیں۔یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی سندھ کی حکمران جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دی جا رہی ہے، تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی میں سندھ سے تعلق رکھنے والی مزید اہم شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں