سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی اپنے ہی خطاب کے الفاظ کی تردید
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپنے خطاب کے الفاظ کی تردید کردی۔خواجہ آصف نے ن لیگ کے ورکرز کنونش سے خطاب میں پارٹی میں جھگڑوں اور اختلافات کی نشاندہی کی تھی۔جب ان سے پی ٹی آئی کے ن لیگ میں دو بیانیوں کی موجودگی کے الزام سے متعلق پوچھا گیااور کہا کہ آج آپ نے اپنے خطاب میں اسی طرف اشارہ کیا تھا۔اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قیادت میں اختلاف کی خبر کی واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری پوری تقریر سنیں تو سیاق و سباق پتہ چل جائے گا، میں نے کنٹونمنٹ اور دوسرے انتخابات سے متعلق شہری، ضلعی سطح پر اختلافات کی بات کی تھی۔سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے تنظیمی اختلافات کی بات کی تھی، ہماری مرکزی قیادت نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے حوالے سے ساری پارٹی سیاست کر رہی ہے، اس میں دو رائے ہے ہی نہیں۔