میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک جامع اورپائیدارترقی کی سمت میں گامزن ہے، شوکت ترین

ملک جامع اورپائیدارترقی کی سمت میں گامزن ہے، شوکت ترین

ویب ڈیسک
منگل, ۷ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی آرہی ہے اورملک جامع اورپائیدارترقی کی سمت میں گامزن ہے، درآمدی شعبہ میں طلب میں اضافہ ہورہاہے، تجارتی خسارہ پائیدارسطح پر ہونے سے معیشت میں بحالی کے عمل کوتقویت ملے گی۔ وہ پیرکویہاں وزارت خزانہ میں تجارتی توازن سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب خان، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری خزانہ، گورنرسٹیٹ بینک، سرمایہ کاری بورڈ کے ایگزیکٹوڈائریکٹر اورسینئرحکام نے شرکت کی۔وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود ویڈیو لنک کے زریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری تجارت نے گزشتہ دوماہ کے دوران تجارتی توازن کی صورتحال کے بارے میں شرکاکو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ معیشت میں پھیلائوکی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،ایک باردرآمد کی جانیوالی اشیا جیسے کوویڈ 19 کی ویکسن اورخام مال کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے جولائی اوراگست میں درآمدات میں اضافہ ہواہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں