میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کابلدیاتی انتخابات سے پھرفرار ، قوانین میں تبدیلی کامطالبہ

سندھ حکومت کابلدیاتی انتخابات سے پھرفرار ، قوانین میں تبدیلی کامطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الگ اجلاس بلانیکافیصلہ کیا گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سندھ حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلیاں چاہتی ہے قوانین میں تبدیلی کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے جب کہ مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار پر تحفظات ہیں جب تک ہماری اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے تحفظات کی موجودگی میں سندھ میں قانون سازی ممکن نہیں۔الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارلیمنٹ مسئلہ حل نہیں کراتی تو کیا بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے؟ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیانعقادمیں سنجیدہ نہیں ہے۔ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی معیاد30اگست2020کوختم ہو گئی تھی اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن 120دن کیاندر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں حلقہ بندی افسران اورحلقہ بندی اتھارٹیز کا نوٹیفکیشن یکم جون کو کیا گیا الیکشن کمیشن کولوکل کونسلزکی تعداد، نقشہ جات و دیگر ضروری ڈیٹافراہم کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں