میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن و استحکام کیلئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے،فواد چوہدری

افغان امن و استحکام کیلئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے،کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے، ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل سے انخلاء میں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی، کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملہ کا انخلاء مشکل ہو گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت تک تقریباً چار ہزار ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، دو ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں