میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کے مقابلے،تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس کے مقابلے،تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ پولیس نے شہر قائد کے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اسنیپ چیکنگ دیکھ کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والے افرادکی جب تلاشی لی گئی تو اْن کے پاس سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب اقبال مارکیٹ کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں