میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رنگ روڈ اسکینڈل‘زلفی بخاری اور غلام سرور خان کو کلین چٹ مل گئی

رنگ روڈ اسکینڈل‘زلفی بخاری اور غلام سرور خان کو کلین چٹ مل گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کو کلین چٹ دے دی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ معاملہ مزید تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو(نیب)کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21ہزار صفحات کی چھان بین کی اور ایک سو کے ریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اس کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہدایات لینے کا دعوی بھی غلط ثابت ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ہاوسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں