میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کونو سال بعد ہوش آگیا، 40 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ

سندھ حکومت کونو سال بعد ہوش آگیا، 40 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے صوبے کے پڑھے لکھے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں 40 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر پرائمری اور جونیئر ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق بھرتیوں پر عملدرآمد 22 اگست سے کیا جائے گا، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے تعاون سے کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نان ٹیکنیکل آسامیوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔ایک سے 5 گریڈ تک بھرتیوں کے لیے ڈویژنل، ضلعی سطح پر سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ابتدائی طور پر 25 ہزار سے زائد بھرتیاں محکمہ تعلیم میں کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایاکہ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار ڈرائیور، مالہی اور خاکروب شامل ہیں۔واضح رہے کہ 9 سال کے بعد نئی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا، 2012 کے بعد نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں