میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور

کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ریلوے حکام نے کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا، صورتحال دیکھ کر مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گی۔لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتی ہیں۔ سندھ میں لاک ڈائون سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا۔ صورتحال کے باعث ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے ۔ مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ٹرینیں بند کی جائیں گی۔ ریلوے آپریشنل افسران نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ تاہم ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے ۔ ریلوے انتظامیہ 34 ٹرینیں بند کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے ، اب مزید ٹرینیں بند ہونے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں