میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

حکومت کا ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 سے 50 ہزار غیر ملکی کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں 70 سالوں کے دوران 40 سے 50 ہزار غیر ملکی آئے جن کا اتا پتہ ہی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اب پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن کر دیے گئے ہیں،غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاوَنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی انہوںنے کہاکہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کے لیے لائحہ عمل بنارہے ہیں ،کالعدم تحریک لبیک سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہو گا، کابینہ کالعدم قرار دیتی ہے تو ٹی ایل پی کالعدم ہو جائے گی ورنہ نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے، بلو رانی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ زاد کشمیر میں بلا جیتے گا، عمران خان کشمیر جا رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیر میں حکومت بنائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں