میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث، صدر مملکت

بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث، صدر مملکت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ میں ملوث ہے اور اس مقصد کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔وہ بدھ کو یہاں بلوچستان پر نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات پڑے۔ صدر مملکت نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی اپنانی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں