زلفی بخاری کا بلاول کو 100ملین پائونڈ ہرجانے کا نوٹس
شیئر کریں
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کو 100 ملین پائونڈ (22کروڑ79 لاکھ 62 ہزار روپے)کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہرجانے کے نوٹس میں زلفی بخاری نے بلاول بھٹو سے اپنے بیان پر نیشنل میڈیا پر معافی مانگنے، آئندہ اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنے اور 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔گذشتہ روز بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے مبینہ اسرائیل کے دورے سے متعلق بیا ن دیا تھا۔زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حال ہی میں میرے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ناسمجھی کے باعث بلاول بھٹووہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا جائے۔