میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف پرعدم اعتماد ،نوازشریف نے کشمیرکی الیکشن مہم مریم کوسونپ دی

شہبازشریف پرعدم اعتماد ،نوازشریف نے کشمیرکی الیکشن مہم مریم کوسونپ دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں