میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے خلاف جنگ تقریبا ہم جیت چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنائیں،نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے جنگ کا سامنا رہا ہے، دہشتگردوں نے ملک کے تشخص برباد کیا، آج ہم دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنائیں۔پاکستان کی حقیقت بہت خوبصورت اورشاندار ہے اور اپنے آپ کو اس حقیقت کے مطابق بنائیں۔نیشنل امیچور شارٹ فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔اﷲ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کے 60 فیصد سے زائد آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے کیوں نہ ہم اپنے قابل فخر نوجوانوں ہی کواصل پاکستان دکھانے کی ذمہ داری سونپیں اور اس کیساتھ ساتھ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا سکیں۔یہ فیسیٹول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستان کے قابل محنتی اور باصلاحیت نوجوانوں فلم میکر ایک ایسے موضوعات پر شارٹ فلمز بنائیں گے جن کے ذریعے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا ۔اس سے نہ صرف باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پاکستان کے میڈیا کو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔نومبر 2020ء میں ہم اس فیسٹیول کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی پورے پاکستان سے 72 یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا اس دوران ہمیں تمام تعلیمی اداروں نے ہمیں بہت اچھا ردعمل دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی سو کوالٹی شارٹ فلمز ہمیں موصول ہوئیں ہم نے پاکستان کے مایہ نازپروفیشنلز کے ساتھ انٹرنیشنل ماہرین کو بھی اپنی ڈیوٹی میں شامل کیا جنہوں نے نہایت ذمہ داری اور باریک بینی کے ساتھ تمام فلمز کو جج کیا ان کا بغور جائزہ لیا اور نہایت شفاف طریقے سے نتائج مرتب کیے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اقدام کو دل کھول کر سراہا اور اس کی سرپرستی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں