میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین سال کی نا اہلی،نالائقی کا بوجھ کیوں اٹھائیں ‘ مریم نواز

تین سال کی نا اہلی،نالائقی کا بوجھ کیوں اٹھائیں ‘ مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں ہٹانا دو منٹ کا کام ہے لیکن ہم نہیں چاہتے انہیںسیاسی شہید بننے کا موقع ملے ،ہم ان کی تین سال کی نا اہلی او رنا لائقی کا بوجھ کیوں اٹھائیں تاکہ ذمہ داری ہمارے اوپر آ جائے ،تحریک انصاف اسی بوجھ کے ساتھ عام انتخابات میں جائے گی اور ہم اسے فرار کا راستہ نہیں دیں گے ، کون نہیں چاہتا کہ اس کی حکومت نہ بنے لیکن ہم وقتی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے اس سے ہمارے بیانیے کی بھی نفی ہو گی ،پاکستان نے جو سفر کرنا تھا کر لیا اب ملک کو آئین و قانون کے مطابق ہی چلایا جائے ، اداروں کو اپنی آئینی کردار تک محدود ہونا چاہیے اور حکومتوں کے بننے او ر گرانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان کو شہباز شریف سے خوف ہے اور وہ شہبازشریف کو اپنے متبادل کے طورپر دیکھتاہے ،جو نالائقی اورنہ نا اہلی قوم کے سامنے آئی اس کے بعد اس کا شہبازشریف سے ڈرنا بنتاہے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں مریم نواز نے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب میں اورنج لائن ، میٹرو بسوں ، توانائی اور شاہراہوں کے منصوبے مکمل کئے لیکن ان پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا ، جب یہ شریف خاندان کے فیملی بزنس پر الزامات لگاتے ہیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کا وہی بیانیہ ہے جو نواز شریف کا بیانیہ ہے ، شہباز شریف طبیعت کے اعتبار سے اگرچہ تھوڑے مختلف ہیں لیکن وہ بھی بیانیہ نواز شریف کا ہی مانتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں