شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے،پیپلزپار ٹی کا ردعمل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اپریل ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کے بیان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے۔اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔ ن لیگ اور جے یو آئی لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کرکے پہلے ہی پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا پہنچاچکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔