میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حق دو کراچی ریلی، آبادی درست شمار ،بااختیار شہری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ

حق دو کراچی ریلی، آبادی درست شمار ،بااختیار شہری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی آج بھی 25سو ارب سالانہ ریوینو ملک کو دیتا ہے لیکن افسوس کہ اس شہر کے اپنے لوگ بے روزگار،پیاسے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہ اہل کراچی کے ساتھ بڑا ظلم اور ناانصافی ہے جسے ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے ،کراچی کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں پر مردم شماری دوبارہ کرائی جائے کیونکہ شہر کی آبادی تین کروڑ ہے اور حکمران کہتے ہیں کہ دو کروڑ بھی پوری نہیں ہے،جب کراچی کی آبادی درست شمار نہ ہو تو پھر اس کے مسائل کیسے حل ہوسکیں گے اور ان کو ضرورت کے مطابق وسائل کیسے مل سکیں گے،ہم اہل کراچی کے مطالبے کے حق میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،کراچی میں بلدیاتی ادارے مفلوج کیے گئے ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں ایک بااختیار شہری حکومت قائم کی جائے ،کراچی میں طویل عرصے سے کوئی نئے عوامی فلاحی منصوبے نہیں بنائے گئے،تفریح گاہیں،کوئی پارک نہیں بنے،یہاں کی سڑکیں تباہ ہیں،عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں،گردو غبار کی وجہ سے شہری روزانہ اذیت اور کرب کا شکار ہوتے ہیں اور بیماریاں عام ہیں ،ڈپریشن،معدے،یرقان اور دیگر بیماریاں بڑھ رہی ہیں ،جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اہل کراچی کوپینے کا صاف پانی دیا جائے،عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا موثر نظام بنایا جائے ،پہلے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے مگر اب یہاں تعلیمی اداروں کا بھی برا حال ہے شہر کی آبادی تو دگنی ہوگئی لیکن نہ کوئی نیا اسپتال بنا اور نہ کوئی نئی یونیورسٹی بنی ۔اہل کراچی نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو دیکھا ہے اورگزشتہ 11سودنو ں سے پی ٹی آئی کی حکومت کوبھی دیکھ رہے ہیں جس میں ایم کیو ایم بھی شامل ہے لیکن عوام کے مسائل جوںکے توں ہیں ہر حکومت نے اہل کراچی کے زخموں،دکھوں اور مشکلات میں مزید اضافہ کیا اس شہرمیں نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے لیکن ان نوجوانوں اور عوام کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب ہوچکی ہیںامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا تبدیلی کے نعرے والوں نے پلٹ کر کراچی کو پوچھا بھی نہیں، شہر کی آبادی کو آدھا گنا گیا۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے اسے تسلیم کرلیا، کوٹہ سسٹم کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔جماعت اسلامی کے تحت ’حق دو کراچی کو‘ ریلی کا آغاز قائد آباد سے ہوا، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں