میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت این سی ایچ ڈی کوصوبے میں ضم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت این سی ایچ ڈی کوصوبے میں ضم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے ادارے این سی ایچ ڈی کے 37 سو اساتذہ اور اسکولوں کوصوبے میں ضم کرنے کے لئے سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے،اعلیٰ افسران اور ماتحت عملہ وفاق کے بدستور وفاق کے پاس رہے گا، اسکولوں میں ڈیڑھ لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین سیکریٹری تعلیم ہونگے جبکہ این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشن سندھ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکول کے ڈائریکٹر میمبر ہونگے،کمیٹی کسی اور شخص کو بھی میمبر کے طور پرشامل کرسکتی ہے، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاؤنسل آف کامن انٹریسٹ کے فیصلے پر مکمل طور عمل کیا جائے، فیڈر اور کمیونٹی اسکولوں، اساتذہ اور طلبہ کو حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے، رواں سال جولائی کے بعد صوبے اور ہر ریجن پر کتنا مالی بوجھ آئے گا، اسکولوں، اساتذہ اور طلبہ کی حوالگی کے لئے مرحلہ وار نوٹیفکیشن جاری کیئے جائیں،اسکولوں، اساتذہ کے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں بھی حکمت عملی تیار کی جائے۔ جبکہ این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، فیلڈ آفیسر، اکاؤنٹنٹ، ڈرائیورز، چوکیدار اور اٹینڈنٹ سال 2013 میں وفاقی حکومت میں مستقل کیئے گئے تھے، ادارے کے افسران اور ماتحت عملے کو حکومت سندھ کے حوالے کرنے کی کوئی بات نہیں کی گئی اس لیئے یہ عملہ بدستور وفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں