میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت

سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر قانونی اصلاحات لانے کی مہلت دے دی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں، انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیو نہ ہو۔ سینیٹ الیکشن خفیہ نہیں ہونا چاہئے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے الیکشن اصلاحات پر تفصیلی غور کیا۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا میں تو کرکٹ میں بھی غیر جانبدار ایمپائر کا کلچر لایا، الیکشن میں بھی میچ فکس نہیں ہونا چائیے،ووٹ کا تقدس ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات اور تحفظات پائے جاتے ہیں اور اس میں تبدیلی کے مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔۔گذشتہ سینیٹ انتخابات میں اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سنگین الزامات سامنے آئے اور حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں