میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا یوم تاسیس عزیزآباد میں کرفیو کا منظر

ایم کیو ایم کا یوم تاسیس عزیزآباد میں کرفیو کا منظر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر مکا چوک اور اطراف کے علاقے کرفیو کا منظر پیش کرتے رہے سورج ڈھلتے ہی عزیز آ باد میں مکمل طور پر بلیک آ ؤٹ کر دیا گیا علاقے کے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے کیک فروخت کرنے والے مختلف بیکری مالکان کو حراساں کرنے پر متحدہ لندن کا شکوہ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے باعث متحدہ قومی موؤمنٹ کے یوم تاسیس کو پارٹی کے تینوں دھڑوں کی جانب سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔اس ضمن میں گذشتہ روز 18 مارچ یوم تاسیس کے موقع پر متحدہ لندن کے کارکنان کی مکا چوک آمد کے خدشے کے پیشِ نظر صبح سویرے ہی سیکورٹی اداروں کی جانب سے بانی متحدہ کی رہائشگاہ نائن زیرو اور اطراف کے مختلف علاقوں کے مورچے سنبھال لیے گئے تھے جہاں شہریوں کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ سورج ڈھلنے تک زور و شور سے جا ری رہابعد ازاں سورج غروب ہوتے ہی علاقے میں مکمل طور پر بلیک آؤٹ ہو گیا جس سے علاقے کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر رہیں۔ اس ضمن میں متحدہ لندن کی جانب سے گھروں میں یوم تاسیس منانے والے کارکنان کو کیک نہ ملنے اور مختلف بیکری مالکان کو دھمکیاں ملنے سے متعلق ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تمام تر امور سے متعلق شکوے کا اظہار کیا گیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز پر حملے اور شہر قائد میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کے کامیاب ہونے کے خدشے کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ متحدہ لندن کو فعال کرنے کی غرض سے شہر قائد میں بانی متحدہ کے حق میں وال چاکنگ اور مختلف بینرز آویزاں کرنے والے عناصر کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں