میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز عدالت پر چڑھائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ،فردو س عاشق اعوان

مریم نواز عدالت پر چڑھائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ،فردو س عاشق اعوان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری عدالتوں پر یلغار کرکے لانگ مارچ کا ٹریلر دکھانا چاہتی ہیں۔ مریم نواز کا جتھوں کی صورت میں عدالت پر چڑھائی کرنے کا ارادہ ایک طرف تو ان کی مایوسی کی انتہاکو ظاہر کر رہا ہے تو دوسری طرف ان کے اباجی کے اداروں پر یلغار کرنے کے سیاسی سٹائل کو دہرانے کی کوشش ہے۔ جعلی راجکماری مخالفین کا منہ توڑنے اور زبان کھینچنے کی بات کر کے اپنی اصل تربیت کے پول کھول رہی ہیں۔ فکر نہ کریں اس وقت ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہے ۔ مریم کی ایسی تمام خواہشیں دل ہی میں رہ جائینگی اور قانون اپنا راستہ بناتے ہوئے مریم سمیت ہر کرپٹ اور ٹھگ کو اس مقام پر پہنچائے گا جس کا وہ سزاوار ہے۔ مریم کی پیشی پر عدالت پر چڑھائی کرنے کا اعلان کرکے فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے درپردہ مقاصد سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔اداروں اور عدالتوں پر یلغار نون لیگ کی پرانی روایت ہے یہ لوگ اسی کو ہی جمہوریت کہتے ہیں۔ بعد ازاں کراچی میں حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی حلیم عادل شیخ,انکے اہلخانہ,دوستوں,پی ٹی آئی کارکنان اور سندھ کے اندر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جہاد کرنے والے مجاہدوںاورسندھ حکومت کی جعلی جمہوریت کو بے نقاب کرنے میں مصروف عمل اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو داد تحسین دینے کراچی آئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے چہرے سے خودساختہ جمہوریت کا نقاب اتار پھینکا ہے ۔سندھ حکومت کا کردار بے نقاب ہوچکاہے۔جو حق کیلئے کھڑے ہوکر نیشنل کاز کی جنگ لڑتے ہیں ان کی سوچ کا مرکز اور محور پاپڑی,چھابڑی,فالودے والے نہیں ہوتے۔ہمارے کارکنوں میں سیاہ کاریوں سے ٹکرانے کا جزبہ موجود ہے۔سندھ حکومت جو جھوٹے من گھڑت مقدمات حلیم عادل پر بنا رہی ہے وہ یاد رکھے ایسے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کارکنوں کو آکسیجن مہیا کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں