میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی اراکین کا ایوان میں منحرف ساتھیوں پر حملہ

پی ٹی آئی اراکین کا ایوان میں منحرف ساتھیوں پر حملہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

تحریک انصاف سندھ میں ایک بڑی بغاورت کا خطرہ پید اہوگیا۔ تحریک انصاف کے کم از کم تین ارکان سندھ اسمبلی کے متعلق خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے سینیٹ امیدوارں کو ووٹ نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا ہے ۔سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز سندھ اسمبلی پہنچے ، کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی گئی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن تحریک انصاف سدرہ عمران اور کیماڑی سے منتخب رکن اسمبلی شاہنواز جدون کو دھکے دیئے گئے ۔ویڈیو میں سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران رکن پی ٹی آئی سعید آفریدی کو صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کو زمین پر گراتے دیکھا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں