میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظارکی گھڑیاں ختم ،آج سے چوکوں ، چھکوں کی برسات ہوگی

انتظارکی گھڑیاں ختم ،آج سے چوکوں ، چھکوں کی برسات ہوگی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا چھٹا ایڈیشن آج(ہفتہ) سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ لیگ کا دوسرا سیزن ہوگا جو پوری طرح سے پاکستان میں منعقد ہوگا۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرئے گی۔۔لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایش ایل ٹی -20فارمیٹ کی کرکٹ ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2016میں کھیلا گیا تھا۔ لیگ کے ابتدائی روز ایک میچ کھیلا جائیگا، جس میں دفاعی چمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرزپی ایس ایل 2021 میں کمنٹری کریں گے ،ان میں رمیز راجہ، بازید خان، ایلن ولکنز، ثنا میر، عروج ممتاز، ڈومنک کارک، سائمن ڈول، ڈینی موریسن، پومی ایمبینگوا، ڈیوڈ گاوراور جے پی ڈومنی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیے براڈکاسٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ایونٹ کے دوران معروف قومی اور بین الاقوامی کمنٹیٹرزمیدان میں جاری ایکشن پر تبصرہ کریں گے۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ، ڈومنک کارک، پاکستان کے سابق کرکٹرز رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز اور نیوزی لینڈ کیسابق کرکٹرسائمن ڈول لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ممتاز کمنٹیٹر طارق سعید اور سکندر بخت اردو زبان میں کمنٹری کریں گے۔این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلیپر بیٹھنا ہوگا۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلان کیمطابق تماشائیوں کے سٹیڈیم کے کسی بھی مقام پر تھوکنے پر پابندی ہوگی۔2 افراد کے درمیان 2 سیٹیں چھوڑی جائیں گی اور ایک قطار کا فاصلہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ پی سی بی پہلے ہی سٹیڈیم کے پاس 5 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کر چکا ہے۔اس ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف موجود ہوگا۔گرانڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔لیگ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں