لیاری جنرل اسپتال ادویات فراہم کرنے کا ٹینڈر من پسند افراد کو مل گیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ میں لیاری جنرل اسپتال کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کا ٹینڈر من پسند افراد کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بدھ کو دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے 15فیصد ہر اسپتال ادویات کی خریداری کے مختص کیا جاتا جس کے ٹینڈر جاری کیے جاتے ہیں اور تمام ادویات کمپنیوں،میڈیکل اسٹوز سمیت دیگر کو مدعو کیا جاتا ہے۔درخواست گزار کے مطابق لیاری جنرل اسپتال نے 4 کروڑ کی ادویات دینے کا ٹھیکہ، اپنے من پسند سول اسپتال کے ایک میڈیکل اسٹور کو دیا۔ اب لیاری کے مریض دوائی لینے کے سول اسپتال کے پاس میڈیکل اسٹور میں جائیں گے۔عدالت نے 10دن میں لیاری جنرل اسپتال کی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔