میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس فائز عیسیٰ رواں ہفتے کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے

جسٹس فائز عیسیٰ رواں ہفتے کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں (آج)پیر کوشروع ہونے والے عدالتی ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کریں گے بلکہ وہ چیمبر ورک کریں گے ۔ رواں ہفتے متعدد اہم کیسز کی سماعت ہوگی جن میں سینیٹ الیکشن کیس، خورشید شاہ ضمانت کیس، سندھ میں عدلیہ میں بھرتیوں کا کیس، گن اینڈ کنٹری کلب کیس سمیت دیگر کیسز شامل ہیں۔بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، بنچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس یحیی خان آفریدی، بنچ نمبر تین میں جسٹس عمر عطا بندیال، سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر، بنچ نمبر چار میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین، بنچ نمبر پانچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں