میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی اور پنجاب حکومت نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیرداخلہ اور وزیرمذہبی امور نے امن عامہ کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر بھی بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اورامن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے یکجہتی اور یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔ نفاق کے بیج بونے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔ قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ معاشرے میں تحمل، برداشت اور میانہ روی کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں