میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارٹی فنڈنگ کیس،تمام سیاسی جماعتوں سے 24فروری تک جواب طلب

پارٹی فنڈنگ کیس،تمام سیاسی جماعتوں سے 24فروری تک جواب طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں سے 24 فروری تک جواب طلب کر لیا ۔درخواست گزار پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔ممبرالیکشن کمیشن نے بتایا کہ3سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین چل رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں