میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے صارفین پر پھر بجلی بم گرا دیا ،قیمت میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ کا مزیداضافہ

حکومت نے صارفین پر پھر بجلی بم گرا دیا ،قیمت میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ کا مزیداضافہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام پربجلی بم گرادیا گیا ہے، اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبرکے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر8 ارب 40 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں