میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،وزیر داخلہ

امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری،شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے،جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، لانگ مارچ کیلئے 25 مئی والی پالیسی سے دس گنا زیادہ سختی کرینگے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے موقع پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کیلئے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آئوٹ 20سے 25فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لائیں تو ہمیں منظور ہے تاہم لانگ مارچ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات پر حکومت کا دارومدار نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں