نیب کافضل الرحمن کو دوبارہ اثاثہ فارم بھجوانے کافیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے اثاثہ جات کیس میں جمعیت علمائے اسلام ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن دوبارہ اثاثہ جات فارم بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے 21 اور 22 دسمبر کو مولانا فضل الرحمٰن کو خط بھجوایا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے ملازمین نے اس موقع پر یہ کہہ کر کہ مولانا فضل الرحمن گھر پر نہیں ہیں، فارم لینے سے انکار کر دیا تھا۔