میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جان ابراہم، کبیر خان، ارشد وارثی کو طالبان سے دھمکی ملنے کا انکشاف

جان ابراہم، کبیر خان، ارشد وارثی کو طالبان سے دھمکی ملنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی فلم ساز کبیر خان، اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کو افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکی ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج سے تقریباً 14 برس قبل کبیر خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی جس کے بارے میں خود کبیر خان نے دلچسپ تفصیلات بتائیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اس فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایتکار کبیر خان نے بتایا کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے ، تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی سینز وہاں فلمائے جاسکے ۔ کبیر کا کہنا تھا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انھیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں۔انھوں نے بتایا کہ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے 60 کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے تھے ۔ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے ۔ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کیبر خان کا کہنا تھا کہ سیٹ کے قریب جب ایک فائرنگ کی آواز سنی گئی تو انھوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے شوٹنگ روک دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں