صنعتی صارفین کیلئے بجلی قیمتوں میں 4.96پیسے کمی ،نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نیپرا کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج 8 ماہ کیلئے ہوگا۔نیپرا نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہوگا۔نیپرا نے واضح کیا کہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوگا اور ریلیف پیکیج کے تحت صنعتی صارفین پر 8ماہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ بھی لاگونہیں ہوگی۔ نیپرانیواضح کیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مدمیں اس فیصلے سے اگلے 8 ماہ کے دوران صنعتوں کو 14 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔