پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا مقدمہ درج گرفتاریاں شروع
ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پی آئی اے افسران و ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔مقدمے میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر راشد احمد، سابق اسسٹنٹ مینجر ریکرومنٹ اینڈ پلسمنٹ سید فہد، سینئر ٹیکنیشن زبیر،شیر اقبال اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں جعلی ڈگری پربھرتی کے خلاف قوانین کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق زبیر، شیر اقبال اور آصف کو جعلی ڈگریوں کے باوجود قومی ایئر لائن میں ملازمت دی گئی۔پی آئی اے کے سابق افسران راشد احمد اور فہد علی اس بات کے ذمہ دارتھے کہ متعلقہ درسگاہوں سے ڈگریوں کی تصدیق کرتے جب کہ شیر اقبال اور آصف کو مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔