میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رکن امجد زیدی اٹھارہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب، اپوزیشن کے غلام محمد ا?ٹھ ارکان کی حمایت حاصل کر سکے، پی ٹی ا?ئی کے چار، حزب اختلاف کا ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے امجد علی زیدی اور اپوزیشن کے غلام محمد میں مقابلہ ہوا۔ امجد علی زیدی 18 ووٹ لے کر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی زیدی کے 4 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ امجد علی زیدی کے 18 ووٹ کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار کو کو 8 ووٹ ملے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ تحریک انصاف 16 جنرل اور 6 مخصوص نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 32 اراکین نے حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے صدر امجد حسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں