وزیراعظم نے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دیدی
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے 2020سے 2025تک کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے ۔وزرات تجارت ٹیکسٹائل ڈویژن حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائیگی۔دستاویزی پالیسی میں 2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب 80 کروڑ ڈالرتک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کیلئے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی 9 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ، آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس 786 روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025 تک مین میڈ فائبر 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔