پی آئی اے کا 38 ملازمین کیخلاف ایکشن
شیئر کریں
پی آئی اے نے اکتوبر کے مہینے میں 38 ملازمین کے خلاف ایکشن لے لیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی فہرست جاری کر دی ، پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 05ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، پی آئی اے نے بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 06 ملازمین کو فارغ کر دیا ،سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے ہے ایک ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے بدعنوانی اور غبن میں ملوث پانچ ملازمین کو برخاست کر دیا ہے، سمگلنگ میں ملوث ایک ملازم کو برطرف کر دیا ہے،سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر پانچ ملازمین کو برخاست کیا گیا ہے، پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر تین ملازمین کی تنزلی کر دی ہے، پی آئی اے نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے پانچ ملازمین کی تنخواہ میں کمی کر دی ہے، سات ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کئے گئے ہیں ترجمان کے مطابق دس ملازمین ضابطے کی کاروائی کے بعد بے قصور پائے گئے ہیں، پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 11ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کیں جبکہ 05 ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے۔ ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق تمام کاروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورے کرکے کی گئیں ، پی آئی اے میں بغیر کسی دباو کے سزا جزا کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔