میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

وزیراعظم کا جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۰

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے ، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا ہماری کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے ، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا ہماری کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے ، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپؐ کی حیات فلاح پر مشتمل ایک عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے ، آپؐ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی، آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے کے ان ہی اصولوں پر قائم ہیں، عدل وانصاف، مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا، کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے ، ہم نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے ، اب منزل زیادہ دور نہیں، کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا، کچھ عرصہ سے کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے ، ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں