میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کیخلاف سازشوں میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔ شیخ رشید

فوج کیخلاف سازشوں میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔ شیخ رشید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہا ہے کہ فوج اس ملک کی جمہوریت ، معیشت اور استحکام ہے اس کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں اس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں ،اپوزیشن سمجھ لے ملک میں کورونا وباء دوبارہ پھیلنے اور دہشتگردی کابھی اندیشہ موجود ہے ، پی ڈی ایم تشدد کی سیاست میں جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ کھیلنے جارہے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں اس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں ، دہشتگردی تنظیمیں خانہ جنگی سمیت کچھ بھی کر سکتی ہیں ، سورج مشرق کی بجائے مغرب سے تو نکل سکتا ہے لیکن نواز شریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سیاست ختم ہو چکی ہے ،16مزید ٹرینیں نجے شعبے کو دینے جارہے ہیں ،نجی شعبے کو دی جانے والی ٹرینوںکے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے لیکن اگر اس سے زیادہ کرائے بڑھائے تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں واپس لے لیں گے ،ہم ایندھن کی مد میں ایک ارب روپے بچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکی جریدے نے مودی حکومت کو دہشتگرد وںاور انتہا پسند وں کے ذریعے واقعات رونما کرنے والی حکومت ظاہر کیا ہے جس سے سیاست میں بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے ۔ میںنے اپوزیشن سے پچاس سوال کئے ہیں لیکن ایک کا بھی جواب نہیں آیا،اپوزیشن کوکہنا چاہتا ہوں ملک میں کرونا وباء کے دوبارہ پھیلنے اور دہشتگردی کا اندیشہ ہے، پھریہ نہ کہا جائے کہ شیخ رشید نے یہ پہلے کہہ دیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں