میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیل زر میں 8.9 فیصد کمی

سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیل زر میں 8.9 فیصد کمی

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی عرب سے 2019 کے دوران گیارہ ماہ کے دوران تارکین وطن کی ترسیل زر میں 8.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تارکین نے گیارہ ماہ کے دوران 113.9 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے ۔2018 کے ابتدائی گیارہ ماہ کے مقابلے میں تارکین نے 11.15ارب ریال کم بھیجے ہیں۔ گذشتہ برس کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران 125.1 ارب ریال بھیجے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 کے دوران تارکین کے یہاں ترسیل زر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2018 کے دوران تارکین کے یہاں ترسیل زر میںسب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 2019 ترسیل زر میں کمی کے حوالے سے چوتھا سال ہوگا۔ دوسری جانب سعودیوں کی ترسیل زر میں نومبر 2019 کے دوران 23.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے 5.9 ارب ریال باہر بھجوائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں