میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریسٹورنٹس، شادی ہالز دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ

ریسٹورنٹس، شادی ہالز دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کیسز میں اضافہ، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ، کمشنر کراچی کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کم از کم تین دن کے لیے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو بند کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا کہع المی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اور کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد شہر کے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے احکامات دیے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کم ازکم تین دن کے لیے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کیے جائیں۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کمشنر کراچی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہ ستمبر میں 4667 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں سب سے زیادہ 60 فیصد کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پارکس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی بنا ماسک کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکول بند کیے جائیں۔ کمشنر کراچی نے ہدایت کی صنعتوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ کراچی کے وہ علاقے جہاں سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں