میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ، دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں