کراچی ، مومن آباد تھانے پر دستی بم حملہ
شیئر کریں
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کا مومن آباد تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ایس ایس پی فداحسین جانوری کے مطابق ملزمان نے دستی بم تھانے کے دروازے پر پھینکا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار گرنے سے معمولی زخمی ہوگئے، اہلکاروں کو خراشیں آئی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، علاقے میں پولیس اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور پیٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور تھانے کا عملہ محفوظ رہا ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ دستی بموں کے حملے ہوئے ہیں جن میں رینجرز کے جوانوں اور پولیس کے ساتھ ساتھ جشن آزادی منانے والوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔