میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
العزیزیہ ریفرنس نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

شیئر کریں

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کیس کی سماعت کریں گے۔دوسری طرف نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو تینوں اپیلوں پر سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں