شجرکاری مہم منصوبے کاافتتاح میدان جنگ بن گیا مظاہرین کی پودوں پریلغار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
قبائلی ضلع خیبر میں شجرکاری کے فورا بعد احتجاجی مظاہرین نے لگائے گئے پودوں پر حملہ کر کے تمام پودے اکھاڑ دیے۔ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری کا ایک بڑا منصوبہ افتتاح ہونے سے پہلے میدان جنگ بن گیا، شجرکاری کیلئے رکھے گئے پودوں پر مظاہرین نے یلغار کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے ہیں، یہ شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔شجرکاری مہم کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے، اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق نے کیا تھا تاہم مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائیگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے۔