میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے میں انجینئرز کی اسامیوں پر نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف

پی آئی اے میں انجینئرز کی اسامیوں پر نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی ایئرلائن(پی آئی اے)میں انجینئرز کی اسامیوں پر نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سی ای او پی آئی اے کے نام خط لکھ دیا۔خط کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئر کی577 بھرتیوں میں سے404 انجینئر ہی نہیں ہیں، پی ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے والاانجینئرکسی سرکاری ادارے میں بھرتی کیلئے اہل نہیں ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین میں سے کوئی بھی پی ای سی میں بطور انجینئر رجسٹرڈ نہیں ہے، 2018 میں عدالت عظمی کا فیصلہ بھی پی ای سی ایکٹ کی تائید کرتا ہے۔خط کے مطابق ان تمام ملازمین کے پاس انجینئرنگ کا ڈپلومہ اورنہ ہی بی ٹیک کی ڈگری ہے، قومی ایئرلائن سپریم کورٹ احکامات کے تحت رجسٹرڈ انجینئرز کی بھرتیاں یقینی بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں