میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، کارندہ جنید گرفتار

حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا، کارندہ جنید گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیوں میں ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے خفیہ نیٹ ورک پکڑے اور گرفتار جارہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حوالہ ہنڈی کے دوسرے خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے اُس کے ایک اہم کارندے جنید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم جنید کو دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔ مذکورہ کارندے پر الزام ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں ۔جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں ’’راـ‘‘ کے نیٹ ورک سے وابستہ دہشت گردوں کو ٹاسک دیتا ہے ۔ جن میں سے زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں۔دہشت گردوں کے طریقہ کار کے مطابق ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کرکراچی میں رقم وصول کی جاتی ہے ۔ملزم جنید کے قبضے سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ ایف آئی اے افسران کے مطابق گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ حوالہ ہنڈی کا ایک اہم نیٹ ورک گزشتہ دنوں بھی پکڑا جا چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں