حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے وسائل فراہم کریگی، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی والوں کے لیے بجلی مرحلہ وارمہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ابھی نہیں کیا جائے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر ایک دم اضافی بوجھ نہ پڑے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4جولائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے89پیسے کی منظوری دی تھی لیکن کابینہ نے قیمتوں میں اضافہ مؤخر کردیا تھا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں ملک بھر میں بجلی کا ٹیرف بڑھا مگر کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کیٹیرف کو بھی ملک کے دیگر حصوں کے مطابق یکساں سطح پر لایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے حکم دیا کہ مسائل حل ہونے تک نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔