میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلا دیش،جعلی کورونا رپورٹس دینے والا ہسپتال کا مالک گرفتار

بنگلا دیش،جعلی کورونا رپورٹس دینے والا ہسپتال کا مالک گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

بنگلا دیش میں ہزار مریضوں کو کورونا وائرس کی جعلی رپورٹس دینے پر ہسپتال کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ ڈھاکا کے 2 کلینکس میں ہزاروں مریضوں کو کورونا وائرس کی جھوٹی رپورٹس جاری کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ محمد شاہد نامی ہسپتال کے مالک کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔دونوں کلینکس نے 6 ہزار 300 افراد کو کورونا وائرس کی منفی رپورٹس بغیر ٹیسٹ کے جاری کی تھیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کورونا وائرس نے اب تک 2 ہزار 457 شہریوں کی جان لی ہے جبکہ اس وائرس کے تاحال 1 لاکھ 93 ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 96 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 86 ہزار 885 ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں