بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
شیئر کریں
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہوا ہے، اس ضمن میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے منگل کے روز کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت فراز خان کے نام سے ہوئی جو بیرون ملک بھی چائلڈپورنوگرافی میں ملوث ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزم فرازخان گروہ کاسرگرم رکن اور کئی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کو اہم سمجھا جارہا ہے اور امکان ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اہم انکشافات کرے گا جن کی مدد سے اس غیر اخلاقی کام میں ملوث گروہ کا قلعہ قمع کیا جاسکے گا۔