سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی ہمارے کسی رہنما کو نامزد نہیں کیا گیا، عامر خان
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی جے آئی ٹی میں ہمارے کسی عہدیدار کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی کے حوالے سے سوال گول کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں ہمارے کسی رہنما کو نامزد نہیں کیا گیا، جن کے نام ہیں ان سے ہی یہ بات پوچھی جائے۔شہر قائد میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی بندش کے ذریعے شہریوں کو بدترین عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک مافیا کا روپ اختیار کرتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائد بلنگ کے ذریعے اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔ جب بجلی نہیں ہوگی تو طلبہ آن لائن کیسے پڑھیں گے؟ کے الیکٹرک کراچی پر ایک پیسہ خرچ کرنے کو تیار نہیں ہے لیکن نیپرا نے 2.98 پیسے کا مزید بوجھ کراچی والوں پر ڈال دیا ہے۔